• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے منشیات کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا ۔انسداد منشیات عدالت نےچرس اور آئس فروش ملزم وسیم کو مجرم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزم محمد وسیم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ملزم وسیم کو منشیات کے ایک اور الزام میں 5 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنادیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ نے الزام شک سے بالاتر ہو کر ثابت کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید