• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن حدید میں موبائل فون شاپ پر ڈکیتی 35 لاکھ روپے کے فونز لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید میں موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر35لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانہ کی حدود گلشن حدید میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور موبائل کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ لئے اور با آسانی موقع سے فرار ہوگئے ، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلشن حدید فیز ون میں قائم موبائل فون شاپ پر موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو آتے ہیں جن میں سے شلوار قمیض میں ملبوس ایک ڈاکو ہلمٹ پہنا ہوا تھا جبکہ شلوار قمیض میں ملبوس دیگر 3 ڈاکوؤں میں سے 2 نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید