کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی کا رہائشی محنت کش زیرتعمیر گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کرسچن محلے میں زیر تعمیر مکان کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ، پولیسکے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ بشیر ولد ہادی بخش کے نام سے کی گئی ، واقعہ متوفی کے گھر کے قریب پیش آیا ، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔