• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بار کے سالانہ انتخابات ،صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا ۔ صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ 2063ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔نائب صدر کی نشست پر عزیر غوری 893ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ سیکریٹری کی نشست پر ارشد شر 1370ووٹ لیکر کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ریاض کورائی 1520ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ لائبرین کی نشست پر فہیم منگی 1412 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔خزانچی کی نشست پر کاشف نذیر بلوچ 1519 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ سندھ ہائیکورٹ کے اولڈ اور نیو بار رومز میں پولنگ کا عمل جاری رہا۔ساڑھے 5ہزار سے زائد رجسٹرڈ وکلا ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔صدر،نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری ،خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہوا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید