• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کا پریمیئر کالج، بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کے قریب اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔گرفتار ملزم کی شناخت عالس حسین کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، چھینا گیا موبائل فون، 125 موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی ۔فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گا۔شاہراہ نور جہاں پولیس نے مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک Q میں مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت نعمان عمران جب کہ فراری ساتھی کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، لوڈ میگزین اور پانچ زندہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید