• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی نے جیل انتظامیہ کے خلاف کپڑے اور ادویات نہ دینے کی درخواست جمع کرادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی نے جیل انتظامیہ کے خلاف کپڑے اور ادویات نہ دینے کی درخواست جمع کرادی۔ ملزمہ کے وکیل نے جیل انتظامیہ کے خلاف تحریری درخواست دائر کردی۔ ملزمہ انمول عرف پنکی نے جیل انتظامیہ کے خلاف کپڑے اور ادویات نہ دینے کی تحریری درخواست عدالت میں جمع کرائی جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ وومن کو طلب کرلیا۔ عدالتی حکم پر سپرنٹنڈنٹ وومن جیل عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے استفسار کیاکہ ملزمہ کو جیل میں ادویات اور کپڑے کیوں فراہم نہیں کئے جاتے؟ جیل سپرنٹنڈنٹ کاکہنا تھا کہ ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید