• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر احمد کی یاد میں تقریب، سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے مشترکہ تعاون سے پاکستان کے معروف سینئر کرکٹ جرنلسٹ، مبصر، مصنف،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر قمر احمد کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم عالمی سطح پر پاکستان کر کٹ کی پہچان تھے، ان کی خدمات پر انہیں ملک کا اعلی ترین سول ایورڈ دیا جائے، تقریب میں دنیائے کر کٹ کے نامور کھلاڑیوں نے وڈیو پیغامات میں ان کی خدمات کو لازوال قرار دیا، تقریب سے سابق قومی کپتان معین خان،سابق ٹیسٹ کرکٹرز صادق محمد، جلال الدین، ، شعیب محمد، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ، سنیئر صحافی مظہر عباس،، اویس توحید، اصغر عظیم، محمو دریاض،مرزا اقبال بیگ، وحید خان، رشاد محمود، شاہد ہاشمی، رشید شکور، اقبال لطیف اور دیگر صحافیوں سمیت شعبہ کھیل سے وابستہ شخصیات نے قمر احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید