• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ، اسپین کی سخت مقابلے کے بعد فتح، سیمی فائنل میں جگہ بنالی، بلجیم کو شکست

ٹورنٹو،کینیڈا(شکیل یامین کانگا)کھیل کے آخری لمحات میں میکل میرینو کے خوبصورت گول کی بدولت سابق عالمی چیمپئن اسپین نے بلجیم 2-1سے کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ لاس اینجلس اسٹیڈیم میں میچ سنسنی خیز رہا۔ اسپین کے فابیان رویز نے 30ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن گیارہ منٹ بعد بلجیم کے چارلس نےخوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ برابر رہا۔ دوسرےہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی۔ کھیل کے 88ویں منٹ میں میرینو نے ساتھی کھلاڑی کی لگائی گئی ہٹ ریبائونڈ ڈ پر کامیابی سے خوبصورت گول کرکے اسپین کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔اس سے قبل فرانس بھی کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے منگل کوڈیلاس میں ہوگا۔ اسپین نے 2010ء میں جنوبی افریقا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کو جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کوارٹر فائنل میں شکست کھانے والی بلجیم کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس ورلڈ کپ 2018ء میں روس میں رہی جہاں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید