• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ لاہور میں ہونے جا رہا ہے، وسیم جنجوعہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ ورلڈ تائیکوانڈو آٹھواں پریزیڈنٹ کپ ایشین ریجن لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔جس میں بڑے کھلاڑی پاکستان آکر اس کا حصہ بنیں گے 17 اگست سے 21 اگست تک یہ مقابلے جاری رہیں گے۔200 سے زائد ایتھلیٹ پاکستان سے حصہ لیں گے۔آٹھواں پریزیڈنٹ کپ ایشین ریجن کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اس ایونٹ سے ہمارے ٹاپ کے کھلاڑی کو اپنی قابلیت دکھانے کا اچھا موقع ملے گا پاکستان میں اس ایونٹ کے انعقاد سے ہمارے مقامی کھلاڑیوں کو موقع ملے گا 30 سے زائد ملکوں کے اتھلیٹ یہاں آکر کھیلیں گے یہ ایک میگا ایونٹ ہو گا اس ایونٹ کو ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے۔

اسپورٹس سے مزید