کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے میں سیریز جیتنا ہمارا ہدف ہے۔ شان مسعود سنیئر کھلاڑی ہیں اور ان کی بطور کھلاڑی پرفارمنس کے لیے پرامید ہوں۔رضوان کے ساتھ فٹنس کے مسائل تھے، ری ہیب کیا، اب مکمل فٹ نظر آ رہے ہیں۔ وہ مسلسل پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، ان کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور وہ زبردست وکٹ کیپر ہیں۔ویسٹ انڈیز میں موسم حبس والا ہوگا۔بابر اعظمتجربہ کار ہیں ہے، ان سے امیدیں ہیں اور ٹیم بہتر پرفارمنس دے گی۔ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کیا اور اسی حساب سے پریکٹس کی ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گھاس والی اور اسپنرز کے لیے سازگار پچز بنا کر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کی تیاری کی ہے،علی عثمان دو بار ریڈ بال کیمپ کا حصہ رہ چکے ہیں، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو موقع دیا جا رہا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ غازی غوری، روحیل نزیر اور سعد بیگ جیسے نوجوان وکٹ کیپرز موجود ہیں۔میں کوشش کر رہا ہوں کہ نوجوان وکٹ کیپرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتا رہوں۔آل راونڈر عامر جمال نے کہا کہ ٹیم میں واپسی آسان نہیں ہوتی۔