• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کی فتح، میرینو ہسپانوی ہیرو بن گئے

ٹورنٹو،کینیڈا(نمائندہ خصوصی)میکل میرینو بلجیم کے خلاف خوبصورت گول کرکے ٹیم کو فتح دلانے والی اسپینش ٹیم کے ہیرو بن گئے ہیں۔ پرتگال کو شکست دینے کے لیے انجری ٹائم میں متبادل کھلاڑی کے طور پر شاندار گول اسکور کرنے کے محض چار دن بعد میرینو کوارٹر فائنل میں بلجیم کے متبادل گول کیپر کے ہاتھ سے گیند چھوٹ کر ان کی طرف آئی اور انہوں نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو فتح دلوادی۔ میچ کے بعد میرینو کا کہنا تھاکہ میں ٹیم کو کامیابی کیلئے یہ دوبارہ کر دکھایا ،اگر آپ تیار ہوں اور کوشش کریں تو میرا خیال ہے کہ یہ آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔اپنے ملک اور انگلش کلب آرسنل کے لیے ایک بیک اپ کھلاڑی کے طور پر ہر کردار میں بہترین کارکردگی دکھانے والے میرینو اس وقت ورلڈکپ فٹ بال کے فیورٹ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید