• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ ویسٹ انڈیز کے سلسلے میں پلیئرز کی سناریو بسیڈ میچ میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیمپ کےتیسرےروز کھلاڑیوں نے سناریو بیسڈ میچ کے دوسرے دن بھی حصہ لیا دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ڈرلز کروائیں ۔سناریو میچ میں بولروں سے مختلف صورت حال میں سپیلز کروائے گئے۔ا سکواڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو میچ کے دونوں دن مختلف پیئرز میں بیٹنگ کرنے کا بھی موقع دیا گیا ہے پاکستان ٹیم اتوار کے دن آرام کرے گی۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین ٹرنیڈاڈ میں ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید