کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد انہوں نے ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔اس سے قبل بیٹنگ کوچ حنیف ملک بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ کے استعفیٰ کی وجہ گھریلو مصروفیات ہوسکتی ہیں۔انہوں نے اپنے دورِ ذمہ داری میں پاکستان کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا۔ شین میکڈرمٹ کے استعفی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ۔وہ لاہور میں پاکستان وائٹ بال کیمپ میں بھی شریک تھے۔