کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان میں انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز میں حصہ لیا۔ہیڈ کوچ شاہد انور نےٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف سے گفتگو کی۔شاہد انور نے کھلاڑیوں کو محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کا پیغام دیا۔ہیڈ کوچ نے بیٹرز اور بولرز کو سکلز میں بہتری کے لیے اہم تکنیکی رہنمائی فراہم کی۔