کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہرارے میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل سات وکٹ سے جیت لیا، میزبان ٹیم نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔زمبابوے نے ہفتے کو 199رنز بنائے بنگلہ دیش نے ہد ف آسانی سے پورا کرلیا۔شریف الاسلام نے44رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔بیٹنگ میںتنزید حسن نے94رنز 101 گیندوںپر بنائے۔سومیا سرکار نے 69رنز بنائے۔