کراچی(اسٹاف رپورٹر) پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان انوی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ 16 جولائی سے نیا ناظم آباد میں شروع ہوگی۔ نیا ناظم آباد جیمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ، وقار عالم، سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف اور عباس ولیکا نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں کہا کہ تین روزہ ایونٹ میں پاکستان کے 32 ٹاپ کیوئسٹ حصہ لیں ،ایونٹ لیگ کم ناک آؤٹ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا، کھلاڑیوں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔