• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے ساڑھے تین سالہ بچی جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے ساڑھے تین سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانہ کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ صدیق اکبر کالونی میں وقار العلوم مسجد کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ساڑھے سالہ آیت نور دختر اللّٰہ رکھا شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدوران علاج دم توڑ گئی ،پولیس کے مطابق حادثہ ویگو گاڑی کی راہ گیر بچی کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، حادثے کے بعد اہل علاقہ کی مدد سے پولیس نے ویگو گاڑی کو پکڑ کر کار سوار دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں کار ڈرائیور معاویہ بھی شامل ہے۔ ویگو گاڑی میں سوار افراد تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے جسکے باعث حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا شروع کردی ہے جبکہ گرفتار دونوں افراد اورنگی ٹاؤن سیکٹر گیارہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید