• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہی پلاٹوں کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف پورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کے ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ رفاہی پلاٹوں کاغیرقانونی اور ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔نیلام شدہ پلاٹوں کے مالکان کو یکمشت ادائیگی پر 25فیصد رعایت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت ادارہ ترقیات کراچی کی1200ویں گورننگ باڈی کا اجلاس سوک سینٹر میں منعقد ہوا۔وزیربلدیات نے اجلاس میں کہا کہ سافٹ انکروچمنٹ کو فوری طور پر ختم کرایا جائے اور حتمی فہرست تیار کی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید