• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نال، مائنز سے اغوا کیے گئے 30 مزدور بحفاظت بازیاب

خضدار (نامہ نگار) نال کے علاقے بیسار مائنز سے اغوا کیے گئے تمام مزدور بحفاظت بازیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو اور ان کے بیٹے میر شاہ میر خان بزنجو کی مائننگ میں کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا انہیں گزشتہ روزرہا کردیا گیا ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد کی تعداد 30 کے قریب ہے سرکاری سطح پر کوششوں کے ساتھ ساتھ مقامی قبائلی عمائدین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید