• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"ایئر ٹریفک کنٹرولرز ڈے" کراچی اور اسلام آباد میں تقریبات، خصوصی کیک کاٹے

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر میں انٹرنیشنل "ایئر ٹریفک کنٹرولرز" ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور فضائی ٹریفک کے محفوظ و مؤثر آپریشنز میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔ تقریبات میں اے ٹی سی کے ان گمنام ہیروز کی خدمات کا اعتراف ہے جو 24 گھنٹے ہماری فضائی حدود کو محفوظ بناتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید