اسلام آباد( نیو زرپورٹر) ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ ، تعظیمِ حرمین شریفین کانفرنس میں سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت اسلام آباد اعلامیہ میں حوثی حملوں کی مذمت ،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ میں دفاعی تعاون کی حمایت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کی کوششوں کو خراجِ تحسین ،پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے مشترکہ اہتمام میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیرِ صدارت منعقدہ تعظیمِ حرمین شریفین کانفرنس نے مکہ المکرمہ، مدینہ المنورہ اور دونوں مقدس مساجد کے تقدس کے تحفظ کے عزم کا متفقہ طور پر اعادہ کرتے ہوئے مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔