کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونیوالے سات پولیس اہلکاروں کے لواحقین کالاشوں کے ہمراہ سمنگلی روڈ کوئلہ پھاٹک پر دھرنا اتوار کو پانچویں روز بھی جاری رہا، حکومتی وفد لواحقین اور سیاسی جماعتوں لے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام رہا آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونیوالے سات پولیس اہلکاروں کے لواحقین کالاش کے ہمراہ سمنگلی روڈ کوئلہ پھاٹک پر دھرنا اتوار کو پانچویں روز بھی جاری رہا۔ سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی قیادت ، کارکنوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے دھرنے میں موجود لواحقین سے یکجہتی کا اظہا کیا جبکہ ہفتے کی شب رات گئے تک صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، منظور احمد کاکڑ اور دھرنے میں موجود لواحقین اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام رہا آج دوبارہ مذاکرات ہونگے لواحقین اور سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے، غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دینے، مسلح گروہوں کے خاتمہ ، لیویز فورس کودوبارہ بحال کرنے کے مطالبات رکھے ہیں، ان پر عملدرآمد تک دھرنا جاری رئیگا۔