کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کیسا یہ عشق“ اپنے اختتام پر آگئی ہے۔ ڈرامے کی آخری قسط ناظرین 12اکتوبر پیر کی رات 9بجے ”جیو ٹی وی“ سے دیکھ سکیں گے۔ نائلہ انصاری کی تحریر میں کیسے نانا جی کو اپنی زیادتیوں کی پشیمانی ستائے گی، کیا صلہ کی زندگی سے دور جانے والا ”علی“، عبدالاحد کی ہدایات میں لوٹ کر آئے گا اور اتنا سب کچھ ہو جانے کے بعد کیا سارہ کا رویہ بدل پائے گا؟