• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاورت جاری، ایمرجنسی کا نفاذ آخری آپشن ہوگا، وزرا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ آخری آپشن کے طور پر استعمال ہوگا، جس پر ابھی مشاورتی عمل جاری ہے پورے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کی ضرورت ہے، کیونکہ صوبے میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمر جنسی کے نفاذ کے حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔ ہم ایک سیاسی حکومت ہیں کسی بھی صوبے میں ایمر جنسی کا نفاذ پسندیدہ عمل نہیں۔ ہم چاہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان ٹو جو عمران خان نے بنایا ہے اس پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کریں۔ خیبر پختو نخوا حکومت عوام کو ریاست کے خلاف گمراہ کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید