• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ فاٹا کے علاقوں کو ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں اوران کے ٹھکانوں کو گھیرلیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) سابقہ فاٹا کے علاقوں میں موجود نام نہاد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو گھیر لیا گیا ہے جنہیں خیبرپختونخوا کی تحریک انصاف حکومت تحفظ فراہم کرتی آئی ہے۔ حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے ہفتے کی شب جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستے ان تمام مقامات پر متعین کردیئے گئے ہیں جہاں سے ان دہشت گردوں کے نکل جانے اور افغانستان فرار ہونے کی گنجائش موجود ہے۔ ان دہشت گردوں کو ہنگامی قوانین کا نفاذ عمل میں آتے ہی گرفت میں لے لیا جائے گا سراغ رسانی کے اداروں نے ان کی نقل و حرکت کے بارے میں رپورٹس تیار کرلی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید