لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بلوچستان کے علاقہ ماشکیل میں مزدوروں کے افسوس ناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ماشکی بلوچستان میں نہتے مزدوروں پر فائرنگ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہداء ماشکی کو آبائی علاقوں میں تکریم کیساتھ منتقل کرنے کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر شہداء کی میتوں کی آبائی علاقوں میں منتقلی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پوری قوم کی ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران خاندان کے ساتھ ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سوگواران کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔آپریشن شعبان سفاک خوارج کی سرکوبی تک جاری رہے گا۔