لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سنٹرل لاہور میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے چوبرجی ڈرین منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔