لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نشتر گرلز کالج کے عقب میں واقع گھر میں پتنگوں کا سامان تیار کرنے والے خالد اور عثمان کو گرفتار کر کے ان سے 30 سے زائد چرخیاں، گڈے اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کا خام مال برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن آرڈر پر پتنگیں اور ڈور مطلوبہ لوکیشن پر سپلائی کرتے تھے۔