لاہور( خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بھاٹی چوک انڈر پاس اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک انڈر پاس پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔