لاہور( خصوصی رپورٹر ) آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے-41 ویلی ٹو میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، ڈار برادری اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس سلسلے میں ایل اے-41 ویلی ٹو سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سعید احمد ڈار کی قیادت میں وفد نے آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نزیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔