لاہور( خصوصی رپورٹر )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور نے 14غیرقانونی سکیموں اورٹاون پلاننگ کی ٹیموں نے73 غیرقانونی کمرشل املاک کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی سکیموں کی سڑکیں،باونڈری والز، سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیااوران کے دفاتر سیل کر دیئے۔