لاہور( خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے لاہور نے شہر بھر میں کمزور، خشک اور خستہ حال درختوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ، نشاندہی اور ان کی جگہ نئی شجرکاری کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں محکمہ جنگلات، پنجاب یونیورسٹی، محکمہ تحفظ ماحول (ای پی اے) اور پی ایچ اے لاہور کے ماہر افسران کو شامل کیا گیا ہے۔