لاہور( خصوصی رپورٹر) ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیےستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہر بھر میں بلا تعطل صفائی آپریشن جاری ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شالیمار ٹاؤن میں زیرو ویسٹ آپریشن پرتعینات1100 سے زائد ورکرز، 110 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سےشالیمار ٹاؤن میں موجود 06 ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر کر دیا گیا۔