ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری ڈکیتی کی 25وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائل فونز سمیت قیمتی سامان سے محروم ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آبادکے علاقے ندیم کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کرفرار ہوگئے قطب پور کے علاقے شبیر ،سکندر کے موبائل فونز شاہ شمس کے علاقے سعد اللہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے بلال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 10ہزار موبائل چھین کر لے گئے نیوملتان کے علاقے احسن کے گھر سے موٹر وغیرہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالسلام کا گیس میٹر چوری ہوگئے نذر حسین کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا سیتل ماڑی کے علاقے صادق ڈاکو اسلحہ کے زور پر 26ہزار موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے راشد کا سامان حرم گیٹ کے علاقے محسن کا موبائل گلگشت کے علاقے منور کی نقدی موبائل چوری ہوگئے اصغر سے مسلح ڈاکووں نے 65ہزار طلائی انگوٹھی لوٹ لی بی زیڈ کے علاقے ندیم سے دو ڈاکو نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے کوتوالی کے علاقے عائشہ کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے انصر پرویز کی بکری چوری ہوگئے علی حنان کا موبائل جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان نے چھین لیا سٹی شجا ع آباد کے علاقے اقبال کا گھریلوں سامان کامران کی نقدی موبائل فونز کاشف کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ نوید کی نقدی طلائی انگوٹھیاں و چاندی نیاز کی موٹر و تار راجہ رام کے علاقے یوسف کا انورٹر اکرم کی سولر پلیٹ اور سرفراز کا انورٹر و موبائل نامعلوم مسلح ملزمان چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔