• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کیلئے فرینڈز آف ملتان گروپ کوشیخ بلال احمد کی مکمل حمایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) فرینڈز آف ملتان گروپ کو ایک اور اہم کامیابی، معروف صنعتکار شیخ بلال احمد کی مکمل حمایت اور الیکشن لڑنے کا اعلان، ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں فرینڈز آف ملتان گروپ کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ معروف صنعتکار شیخ بلال احمد نے فرینڈز آف ملتان گروپ کے قائدین شیخ ندیم احمد اور شیخ فضل الٰہی سے ملاقات کے دوران گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ بلال احمد نے کہا کہ فرینڈز آف ملتان گروپ تاجروں اور صنعتکاروں کی حقیقی آواز بن کر سامنے آیا ہے۔
ملتان سے مزید