ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تیز رفتار کار نہر میں گرگئی بچوں سمیت 5افراد زخمی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو باہر نکالا اور علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔صدر شجاع آباد کے علاقے 30سالہ سجاد اہلخانہ 50سالہ گلناز بی بی 7سالہ یوسف 5سالہ حسنین اور 4سالہ یوسف کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر پل مسوان کے قریب نہر میں گرگئی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار افراد کو نہر سے زخمی حالت میں باہر نکالا اور علاج معالجہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔