• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات کی وجوہات کا مؤثر تجزیہ کر کے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے سٹی ٹریفک پولیس، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کا مشترکہ اجلاس چیف ٹریفک آفیسر (CTO) ملتان محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر ٹریفک حادثات، بالخصوص مہلک حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں ٹریفک دفتر پولیس لائنز ملتان میں ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سٹی ٹریفک پولیس ملتان، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امجد خان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان، سلیم شاہد ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، قمر رشید ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سٹی ٹریفک پولیس ملتان، نذیر احمد ڈی ایس پی ٹریفک آفیسر سرکل سٹی، مظہرالاسلام ڈی ایس پی ٹریفک آفیسر سرکل قذافی، محمد موسیٰ خان انسپکٹر ایڈمن سٹی ٹریفک پولیس ملتان اور مشتاق احمد ٹریفک وارڈن / ایکسیڈنٹ ڈیٹا آفیسر سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے شرکت کی۔سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے اجلاس کے دوران ملتان شہر، قومی شاہراہوں اور ہائی ویز پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حادثات کی بنیادی وجوہات کا مؤثر تجزیہ کرتے ہوئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے، خطرناک مقامات کی نشاندہی کی جائے، قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون، مؤثر کوآرڈینیشن اور مربوط اقدامات کے ذریعے اپنی متعلقہ شاہراہوں پر مہلک ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید