• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے میں ترقیوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پر مبینہ تشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں محکمانہ ترقیوں (ڈی پی سی) کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی سی کے معاملے پر ایم ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سیف خان پر مبینہ طور پر تین افراد نے تشدد کیا، جس کے بعد ادارے میں بے چینی پھیل گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی اے کے ملازم شیخ وقاص نے ڈی پی سی کے خلاف حکمِ امتناعی (اسٹے) کے حصول کیلئے لیبر کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شیخ وقاص کے مبینہ ملوث ہونے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ سی بی اے یونین رخسار قریشی گروپ نے بھی ڈی پی سی کیخلاف احتجاجی مراسلہ جاری کرتے ہوئے ترقیوں کے عمل پر اپنے تحفظات اور اعتراضات کا اظہار کیا ہے۔
ملتان سے مزید