• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون بارشوں سے قبل نکاسی آب کے انتظامات مکمل کئے جائینگے‘ ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل اور مون سون بارشوں سے قبل پیشگی انتظامات اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ واسا حکام نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور مون سون کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے واسا کو وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری اربوں روپے مالیت کے میگا سیوریج منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل شہر بھر میں نکاسی آب کے تمام انتظامات ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر تمام مشینری، ڈسپوزل اسٹیشنز اور فیلڈ اسٹاف کو مکمل طور پر فعال اور الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے لیے جامع اور موثر پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ملتان سے مزید