• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی اور زیادتی کی کوشش کے الزام میں 7 افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے زیادتی اور زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مظفر آباد پولیس کو بہاول شیر نے بتایا کہ مرسلین مدرسہ گیا جہاں پر ملزمان یاسین اور احتشام زبردستی مسجد کے کمرے میں لے گئے احتشام باہر پہرہ دیتا رہا اور یاسین نے مرسلین کو زیادتی کا نشانہ بنایا دہلی گیٹ پولیس کو سندس نے بتایا کہ میرے سابق شوہر ملزم عرفان نے مجھے طلاق دی ملزم نے مجھے کال کرکے بلوایا اور جہیز سامان اٹھانے کا کہا میں اپنے والدین کے ساتھ ملزم عرفان کے گھر پہنچی تو ملزم عرفان نے مجھے زبردستی دبوچ کر زیادتی کی کوشش شروع کردی الپہ پولیس کو عابد حسین نے بتایا کہ میری بیٹی 14سالہ معافیہ اپنے بھائی کا پتا کرنے اس کے استاد درزی رضوان کی دوکان پر گئی ملزم رضوان نے بیٹی کو زبردستی پکڑ لیا اور کھینچی سے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کی کوشش شروع کردی بیٹی نے شور شرابہ کیا تو ملزم نے کھینچی کا وار کرکے بیٹی کو زخمی کردیا جبکہ صدر جلالپور پولیس کو ثمینہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان حسن ، شہزاد، طارق اور اسماعیل نے بیٹے جلیل سے زیادتی کی کوشش کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید