ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے نوٹیفائیڈ کسٹمزجج جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ میں ملوث ملک غلام شبیر ہمڑ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔ٹیشنر کے وکلاء رانا محمد اصف سعید اور رانا نوال آصف نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ کسٹم اپیلیٹ ٹریبونل نے ملک غلام شبیر ہمڑ کو اس کیس میں ملوث کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا مگر کسٹم حکام نے فیصلے کے خلاف ریفرنس دائر کیا اور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے اس کیس کو دو بار ریمانڈ کیا مگر ٹریول نے اپنا سب کا فیصلہ برقرار رکھا۔رانا اصف سعید نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ معاملہ مزید تحقیق طلب ہے کیونکہ کسٹم ٹریبونل قرار دے چکی ہے کہ غلام شبیر ہمڑ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے ایک حکمت اللہ وغیرہ کہ اس دعوے کو بھی قانونی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ تیل قانونی طریقے سے امپورٹ کیا تھا جس کی ڈیوٹی ادا کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسٹم کام نے اس مقدمے میں جو دفعات درج کی ہیں ان میں سے کسی بھی دفعہ کی سزا 10 سال سے زائد نہ ہے اس کیس پر امپورٹ پالیسی کے ایس ار او 2005 کا اطلاق ہوتا ہے نہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔