ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک سے منشیات کے الزام میں ڈی پورٹ ہونے والے دو افراد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا اے این ایف کے حوالے ۔نجی ایئر لائن کی پرواز شارجہ سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے دو افراد فیصل آباد کے رہائشی محمد سرور اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد ذوالفقار کو گرفتار کرلیا ،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کو بیرون ملک میں منشیات کے الزام میں ڈی پورٹ کیا گیا تھا جن کو ایئر پورٹ سے تحویل میں لیکر مزید تفتیش کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ۔