ملتان (سٹاف رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان کے وفد نے صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر وسیم سلیم کی قیادت میں گزشتہ روز میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد القادر خان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر کے صدر وسیم سلیم سیکرٹری جنرل ملک فرحان گل چیئرمین معاویہ حفیظ خان سنبل سرپرست اعلی سعید احمد چیف ایگزیکٹو راؤ عطا الرحمان کی تمام قائدین کے ہمراہ ڈاکٹر عبد القادر خان کو میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کا چارج ملنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا قیادت نے انتظامیہ کو یقین دلوایا کہ ادارے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے نشتر انتظامیہ کیساتھ ملکر چلیں گے اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے احتسابی عمل کو سپورٹ کرنے کا عزم کرتے ہیں۔