• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کی قربانی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے تھی‘ طالب حسین پرواز

ملتان (سٹاف رپورٹر )علامہ سید علی حسین نقوی، تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؓ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز‘ سید محمد رمضان شاہ کاظمی نے کہا ہےکہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے تھی انکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےبسلسلہ شہادت امام زین العابدین ؓکے حوالے سے سالانہ مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ اکرم مشہدی، اظہر عباس، علامہ فضل عباس،اکرم علی تھیہم،شرافت علی عباس، نذیر حسین مہار، مہر قیصر عباس میتلا، سید انعام حسین شاہ، سید سبحان علی شاہ کاظمی سید مظفر علی شاہ کاظمی سید وجاہت شاہ کاظمی سید گلفام حیدر کاظمی سید حسنین کاظمی، نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید