ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے عاصمہ بی بی کی بیٹی کی بازیابی میں پولیس کی مسلسل ناکامی پر تاسف کا اظہار کیا۔ایس ایچ او مستقیم عدالت میں پیش ہوااس نے عدالت کو بتایا کہ اس کی دو روز قبل ہی ہوسٹنگ ہوئی ہے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ائندہ سماعت تک بچی کو عدالت کے روبرو پیش کر دے گا جس پر فاضل عدالت نے ائندہ سماعت کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ پہلے پولیس نے بہانہ کیاتھا کہ ملزم اپنے ساتھ بچی کو لے کر کراچی چلا گیا ہے جو ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے اور عدالت کے اختیار سماعت میں بھی نہیں ہے اس پر پٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ مدعا علیہ علاقے میں موجود ہےاس کے خلاف حق مہر اور نان نفقہ کا مقدمہ بھی عدالت میں چل رہا ہے سات جولائی کو وہ فیملی عدالت میں پیش ہوا تھا جس سے پولیس کے اس دعوے کی نفی ہوتی ہے کہ مدعا علیہ سیت پور میں موجود نہیں ہے۔