راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے اتوارکو شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، سی پی او نے سول لائینز، سٹی، مری روڈ اور ٹیکسلا کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا،انہوں نے سیکورٹی ڈیوٹیز، سنیپ چیکنگ اور تھانوں کی موبائل گشت کی خصوصی چیکنگ کی اور فرائض میں سستی پر 2 ایس ایچ اوز سے جواب طلبی کی ،ان کاکہنا تھاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین فرض ہے ،جس میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، امن و امان اور جرائم کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔