• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام صحابۂ کرامؓ کا احترام اور اہلِ بیتِ اطہارؓ سے محبت ہمارے ایمان کا تقاضا ہے

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ دفاع صحابہ و اہلبیت کنونشن نے خبردار کیا ہے کہ صحابۂ کرامؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ دونوں اہلِ سنت کے ایمان، عقیدے اور دینی تشخص کا بنیادی حصہ ہیں۔تمام صحابۂ کرامؓ کا احترام اور اہلِ بیتِ اطہارؓ سے محبت ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، مقدس ہستیوں کو ایک دوسرے کے مقابل لا کر امت میں انتشار پیدا کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے زیر صدارت جامع مسجد عثمان غنی اسلام آباد میں منعقدہ کنونشن میں منظور کئے گئے 14 نکاتی اعلامیہ میں گیا کہ ہر سال محرم الحرام کے دوران بعض مقامات پر، خصوصاً ماتمی جلوسوں کے موقع پر، صحابۂ کرامؓ کی شان میں گستاخانہ نعرے، اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مؤثر انتظامات کئے جائیں ، صحابہ کرام کی شان میں ہونے والی گستاخیوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی ۔کنونشن میں جمعیت اھل حدیث پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا ابو علی تراب، ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہ، بریلوی مکتب فکر سے پیر سید سعادت علی شاہ،جمعیت اہلسنت راولپنڈی / اسلام آباد کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا ظہور علوی،مولانا نذیر احمد فاروقی،وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مفتی عبدالرحمن،قائد پنجاب مولانا اشرف طاہر سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید