راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 13موٹر سائیکلوں ،طلائی وچاندی کے زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ بیکری چوک میں اسلحہ کی نوک پر توشیب محمودسے موٹرسائیکل ،تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ روڈ پر شہری سے موبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈ پرزوہیب خان سے موبائل ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈ پرصدرصدام سے موبائل چھین لیاگیا،،محلہ راجہ سلطان میں محسن طارق کے گھرسے 12تولے کے طلائی زیورات، فیز8میں فوزیہ نورین کے گھرسے 15تولے سونا سمیت قیمتی اشیاء چوری کرلئے گئے ۔