راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) کم سن بچے سے نازیبا حرکتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ مندرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 5 سالہ بچے سے نازیبا حرکتیں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے اس کے بیٹے سے نازیبا حرکات کیں، مندرہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔