• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف جی ای ایچ اے نےجی 13-14 میں تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا

اسلام آباد نیوز رپورٹر )فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤزنگ اتھارٹی کے سیکٹر کی جی 13 اور جی 14 میں تجاوزات کے خلاف اتھارٹی نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کی ہدایت پر سیکٹر کو بہتر بنانے اور سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لیے ہدایت جاری کی ہیں ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے فوری طور پر مین ڈبل روڈ کے گھروں کے باہر گاڑیاں کھڑی کرنے کے گراج مسمار کر دیے ہیں اور اور ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رہائشی اپنے گھر کے باہر ائینی دیواریں نہ بنائے اور اور اگر کسی نے ایسا کیا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جی تیرا کہ رہائشیوں نے میں مطالبہ کیا ہے کہ پہلے پہلے سیکٹر کی صفائی پانی کی فراہمی اور ریڈیوں والوں کی بھرمار ہے جبکہ کلاس تھری شاپنگ سینٹر میں تجربات کی بھرمار ہے سب سے پہلے ان کو مسمار کیا جائے ہر گلی کے کونے پر الو کے چپس بیچنے والے اپنے ساتھ ایک بم کا سلنڈر ساتھ رکھا ہوا ہے جو کہ بہت خطرناک ہے سب سے پہلے ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے اور ہاؤسنگ اتھارٹی فوری طور پر ہوٹلوں کے باہر کرسی سسٹم ختم کرے۔
اسلام آباد سے مزید